|

وقتِ اشاعت :   January 18 – 2021

تفتان:ایرانی سیکورٹی فورسز نے مذید 55 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق ایرانی سیکورٹی فورسز نے 55 پاکستانی جو کہ بغیر قانونی دستاویزات کے ایران میں موجود تھے گرفتار کر لیا

گرفتار پاکستانیوں میں پنجاب 21،خیبر پختون خواہ 24 اور بلوچستان 2 اور سندھ 8شامل تھے گرفتار پاکستانیوں کو راہداری گیٹ کے مقام پر انچارج میر الہی بخش نوتیزئی کے حوالے کیا گیا راہداری گیٹ کے مقام پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے ان کی اسکریننگ بھی کی گئی ابتدائی تفتیش کے بعد لیویز انتظامیہ کے مطابق یہ گرفتار پاکستانی بہتر روزگار کے لیے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے گرفتار پاکستانیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا