|

وقتِ اشاعت :   January 21 – 2021

گدر: انجمن تاجران گدر و بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے ترجمان نے اپنے الگ الگ جاری کردہ بیانات میں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے واپڈا کے ناروا سلوک و گدر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی ریلی و مظاہرہ کا بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اور کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں بالخصوص گدر میں واپڈا کا عوام ناروا سلوک کو ہم نہیں مانتے ہیں،جو 3 گھنٹے بجلی ہمیں فراہم کی جارہی ہے وہ بھی کم وولٹیج میں وہ کسی کام کے نہیں ہیں نہ ہمارا کوئی کام مکمل ہوتا ہے۔

ہمارا کاروبار مکمل طور پر ٹپ ہو کر رہے گیا ہے واپڈا ہمیں 24 گھنٹوں میں 12 گھنٹے بجلی فراہم کریں اگر نہیں کرتا ہے تو اس سے بہتر ہے 3 گھنٹے بھی نہیں دی جائے ہم خیرات نہیں اپنا حق مانگتے ہیں.ہم مکمل طور پر بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ساتھ ملکر اپنے لوگوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرینگے۔