|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2021

سبی: سبی بولان کا تین روزہ سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع آج سے ڈھاڈرمیں شروع ہو گا،ملک بھر سے لاکھوں فرزندان توحید کا قافلوں کی شکل میں آمد کا سلسلہ جاری ہے،اجتماع گاہ میں تاحد نگاہ خیمہ بستیاں لگ گئیں،سیکورٹی میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا۔

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل تیز،اضافی چیک پوسٹیں قائم کردی گئیں،تفصیلات کے مطابق سبی بولان کا تین روزہ سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کا آغازڈھاڈر میںآج سے ہو گا تین روزہ تبلیغی اجتماع میں ملک بھر سے لاکھوں فرزندان توحیدقافلوں کی صورت میں ڈھاڈر پہنچ رہے ہیں اس سلسلے میں سیکورٹی کے انتظامات میں بھی غیر معمولی اضافہ کرکے پولیس ،لیویز فورس ،بلوچستان کانسٹیبلری کے علاوہ ایف سی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو بھی سیل کردیا گیا اور چیکنگ کے عمل کا انتہائی سخت کردیا گیا ہے اس کے علاوہ خفیہ اداروں کے اہلکار بھی سادہ لباس میں ملبوس اپنے فرائض انجام دئے رہے ہیں ۔

ضلعی انتظامیہ کچھی نے اجتماع گاہ اور اس کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ،تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کی اختتامی رقت آمیز دعا جمعہ کے روز صبح آٹھ بجے ہو گی۔