|

وقتِ اشاعت :   February 12 – 2021

ڈیر مراد جمالی: مٹھٹری کے قریب مسافر کوچ نے ڈیرہ مراد جمالی سے ڈھاڈر تبلیغی اجتماع میں جانے والے موٹر سائیکل سواردو افراد کو کچل ڈالا موقع پر دو نوں جان بحق ڈرائیور فرارہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مٹھڑی بائی پاس سبی جیکب آباد قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی مسافر کوچ نمبر PB0020 نے تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل کو ٹکر مادی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ جبکہ ڈیرہ مراد جمالی سے سبی کے سہ روزہ تبلیغی اجتماع بمقام ڈھارڈجانے والے انو ر خان اور محمد ایوب موقع پر جان بحق ہوگئے۔

جبکہ کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہائی وے پولیس نے جان بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو ضروری کاروائی کے لئے ہسپتال منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔