|

وقتِ اشاعت :   February 13 – 2021

ڈھاڈر: سالانہ سبی تبلیغی اجتماع ڈھاڈر درخان میں اختتام پذیر ہوگیاملک کے کونے کونے کیلئے ہزاروں جماعتیں تشکیل دے دی گئی جو اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئے تین روزہ تبلیغی اجتماع کی اختتامی دعا مولانا محمد احمد بٹلا رائیونڈ لاہور والے نے کرائی انہوں نے عالم اسلام کی سربلندی مملکت پاکستان کی سالمیت کیلئے خصوصی دعا کی انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اپنی صفوں میں اتحاد اتفاق برقرار رکھیں مسلمانوں کی آپس کی نفرتوں اور فرقہ پرستی کی وجہ سے کفار فائدہ اٹھا رہیں ہیں۔

آج مسلمان اپنے ہی مسلم بھائی کے ہاتھوں کٹ کر رہیں ہیں ہمیں اغیار نے اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا ہم نے فرقہ کی بنیاد پر ایک دوسرے کو پہنچایا ہے ہم سب بھائی بھائی ہیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی دنیاوی اور ابدی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں زندگی کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بتائی ہوئی راستوں پر گزاریں تو ہم کامیاب ہونگے ۔

کفار مسلمانوں کی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کے درپے ہیں ہمیں ایک دوسرے کو برداشت اور رواداری کو پروان چڑھانا ہوگا تاکہ اندرونی اختلافات کو ختم کیا جاسکے دین اسلام کی سربلندی کیلئے ہمیں ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار رہنا ہوگا تاکہ کفار کی سازشوں کو ہر طرح سے ناکام بناکر اسلام کو سربلند رکھا جائے۔