|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2021

بسیمہ: ڈپٹی کمشنر واشک نے بھتہ وصولی پر 15 لیویز اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر واشک کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی کمیٹی جو7 دن میں رپورٹ مرتب کرکے ڈپٹی کمشنر کو پیش کریگی ڈپٹی کمشنر واشک کے دفتر سے جاری کردہ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے لڈی چیک پوسٹ پر مبینہ طور پر بھتہ خوری پر 15 لیویز اہلکاروں عبدالطیف، ظفر علی، امتیازاحمد ،کریم جان، عبدالرحمن ، مقصود علی، عبدالحئی، دل مراد، عتیق الرحمان ، ظہیر احمد، جاوید احمد، نصیر احمد، شوکت علی، نور اللہ اور عبدالمالک کو معطل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر واشک جہانزیب شاہوانی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی کمیٹی7 دن میں اپنی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کریگی۔