|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2021

کوہلو: تحصیل کاہان میں موٹرسائیکل سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹھکرانے سے دوافراد زخمی ،طبی امداد کیلئے کاہان ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل ۔لیویز کے مطابق پیر کے صبح کاہان کے رہائشی نورا لانگھانی اور گل خان لوہارانی موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ سے موٹر سائیکل ٹھکرانے سے دھماکہ ہوا جس سے دونوں افراد زخمی ہوئے۔

جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ایف سی قلعہ کاہان منتقل کردیا گیا سیکورٹی فورسسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی ۔دوسری جانب بلوچستان کے ضلع بارکھان میں لیویز کے مطابق رکنی کے علاقے ذادین پُل پر سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس سے کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی لیویز اور سیکورٹی فورسسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیا اورسرچ آپریشن شروع کردی ۔