|

وقتِ اشاعت :   February 25 – 2021

مستونگ: مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں کار اور ٹرالر میں تصادم ،ایک شخص جاںبحق ہوگیا ،لیویز کے مطابق گذشتہ شب بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ کے قریب واقع کاریز امان اللہ میں ٹرالر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب کرلیا ، رات گئے اطلاعات کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجانے میں مصروف رہی ، واقعہ میں کار ڈارئیور جھلس کر جاںبحق ہوگیا ہے۔