|

وقتِ اشاعت :   March 4 – 2021

سوراب: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ نغاڑ کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے والے ویگوتیز رفتاری کے باعث حادثے کاشکار ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ سمیت دو افراد جان بحق ہوگئے۔

جب کہ خاتون اور بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئیتفصیلات کے مطابق پیر کے روز کراچی سے کوئٹہ جانے والی ویگوگاڑی قومی شاہراہ نغاڑ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث بیقابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں نجیب اللہ ولدمسلم خان اورتین سالہ ہارون ولد محمدداود موقع پر جان بحق ہوگئیجب کہ قافیہ دخترمحمدنسیم،ثانیہ دختر محمد نسیم، خالد ولدعبدالسلام اورعارفہ زوجہ محمد داود اچکزئی ساکنان کچلاک شدید زخمی ہوگئ ۔

یجان بحق وزخمیوں کو فوری طور پرڈی ایچ کیو سوراب منتقل کردیاگیاجہاں ابتداہی طبی امداد کیبعد زخمیوں کو مزید علاج کے لییکوئٹہ منتقل کردیاگیاجب کہ ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالہ کردیاگیا۔