|

وقتِ اشاعت :   March 11 – 2021

تربت: نیشنل پارٹی ضلع کیچ کا ضلعی ورکرز کنونشن بیاد میر حاصل خان بزنجو14مارچ بروز اتوارکو سرکٹ ہاؤس تربت میں منعقد ہوگا، کنونشن میں نیشنل پارٹی ضلع کیچ کی نئی کابینہ کا چناؤ کیاجائے گا۔

کنونشن میں نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ، مرکزی سنیئرنائب صدر میر کبیر محمد شہی، مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی، مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹراسحاق بلوچ، صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ، میر حاصل بزنجو کے فرزند میر شاوس بزنجو، ریجنل سیکرٹری مکران اور سینٹرل کمیٹی کے رکن منصوربلوچ، سینٹرل کمیٹی کے رکن اور نیشنل پارٹی ضلع خضدارکے صدر عبدالحمید ایڈووکیٹ سمیت دیگر مرکزی وصوبائی رہنما شرکت کریں گے۔

نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے صدرمحمد جان دشتی نے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ضلعی کنونشن 14مارچ کو صبح 10بجے شروع ہوگا جس کے پہلے بند سیشن میں تنظیمی امور زیربحث آئیں گے جبکہ دوسرے سیشن میں ضلعی کابینہ کا چناؤ کیاجائے گا۔

کنونشن میں ضلع کیچ کے 345مرد وخواتین ضلعی کونسلران شریک ہوں گے، انہوں نے بتایاکہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نیشنل پارٹی کا ضلعی کنونشن انتہائی اہمیت کاحامل ہے، کنونشن سے نیشنل پارٹی ضلع کیچ میں مزید فعالیت کی جانب گامزن ہوگا۔