|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2021

نوکنڈی: حاجی محمد صادق خان سنجرانی کی چئیرمین سینیٹ منتخب ہونے کی خوشی میں ان کے آبائی علاقے نوکنڈی میں جشن کا سماں،بلوچستان عوامی پارٹی اور خان پینل کے ورکرز اور رہنماوں کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے آپس میں ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلا کر خوشی کا اظہار کیا

اور مبارکبادیاں دیں جبکہ اس سلسلے میں آج رات ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی ہوگا اور کل اسی خوشی میں ایک کار ریلی بھی نکالی جائے گی جبکہ جشن کا یہ سلسلہ مزید تین دن تک جاری رہے گا