|

وقتِ اشاعت :   March 18 – 2021

قلات: گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی کا اپنے مطالبات کے حق میں مرکزی کال پر بھوک ہڑتالی کیمپ قلات میں جاری ہے جمعرات کے روز تین اساتذہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ پر بیٹھے جن میں محمد عارف کے سی ٹی حفیظ بروہی جے سی ٹی محمد شریف عمرانی جے وی ٹی شامل تھے۔

اس موقع پر سیاسی جماعتوں ملازمین اور دیگر تنظیموں کے نمائندوں نے اظہار یک جہتی کی جن میں بی این پی کے عبدالعلیم مینگل عبدالرزاق عمرانی علی احمد۔ سنی تحریک کے میر نصیراحمد محمد شہی بی پی ایل اے کے پروفیسر صدیق نیچاری انور نسیم مینگل مینگل اور دیگر شامل ھیں اس موقع پر جے ٹی اے ک ضلعی صدر محمد اشرف دہوار صوبائی ڈپٹی چیف آرگنائزروڈیرہ غلام فاروق عمرانی حاجی غلام علی مینگل غلام نبی مینگل اور دیگر بھی موجود تھے۔