|

وقتِ اشاعت :   March 21 – 2021

 


گوادر : سی پیک کے پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کو زیر تعمیر گوادر پورٹ ایکسپریس وے کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے سے روک دیا گیا،سیکورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد دورہ کرنے کی اجازت , کمیٹی کے اراکین ایکسپریس وے کی تعمیر کے دوران متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا چاہتے تھے 25 منٹ سے زائد انتظار کے بعد دورہ کی اجازت مل گئی،قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے دورہ گوادر کے موقع پر عوام اور ماہیگیروں کی شکایت پر کمیٹی کے اراکین کو گزروان وارڈ کے ایریا کا دورہ کے دوران سیکورٹی اہلکاروں نے پیشگی اطلاع نہ دئیے جانے پر 25 منٹ تک روکے رکھا* تاھم بعد ازاں انہیں متاثرہ علاقہ کا دورہ کرنے کی اجازت دی گئی،یاد رہے کہ ایکسپریس وے کی تعمیر کے دوران سیوریج کا نظام شدید متاثر اور درھم برہم ہوا ہے جس سے گزروان وارڈ،بلوچ وارڈ،ڈھوریہ سمیت مختلف وارڈز میں زیر تعمیر ایکسپریس وے کے کنارے گندہ پانی کے تالاب بن گئے جو مچھروں کی افزائش نسل کی جگہ بن کر رہ گئی ہے اور علاقہ مکین مچھروں کی بہتات سے شدید متاثر ہیں جبکہ ایکسپریس وے کی تعمیر میں فائلنگ کیلئے بھاری مشینری کے استعمال سے بیشتروں گھروں میں دراڈیں آئی ہیں،علاقہ مکینوں نے اپنی مشکلات اور شکایات *ایم این اے محمد اسلم بھوتانی* سے کیا تھا جس نے سی پیک پارلیمانی کمیٹی کو دورہ گوادر کے موقع پر تفصیل سے آگاہ کیا جس پر اراکین کمیٹی نے علاقہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا،دورہ کے دوران پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کو 25 منٹ کےبعد سیکورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد دورہ کرنے کی اجازت دے دی گئی