کوئٹہ: محکمہ تعلیم بلوچستان نے بلوچستان میں کورونا وائرس کیسز کے پیش نظر 19 اپریل سے پہلی تا آٹھویں جماعت کی کلاسز عیدالفطر تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،
وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے 19 اپریل سے عید الفطر تک اسکولوں میں پہلی تا آٹھویں جماعت تک کلاسز نہیں ہونگی جبکہ 9 ویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے کل سے سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھلیں گے، فیصلہ وفاقی حکومت سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے