|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2021

تربت: بارڈر ٹریڈ یونین نے آج مین شاہراہ پر دھرنا انتظامیہ کی یقین دہانی پر مؤخر کردیا۔ بارڈر ٹریڈ یونین کے جنرل سیکرٹری گلزاردوست کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیچ نے ایک ملاقات میں ہمیں بارڈر کا مسئلہ حل کرانے کے لیے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں چیف سیکرٹری بلوچستان اور آئی جی ایف سی کے ساتھ خاطرخواہ اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے اس لیے بارڈر ٹریڈ یونین آج جمعرات کو سی پیک شاہراہ پر ہونے والا روڈ بلاک موخر کردے تاکہ بات چیت میں مذید پیش رفت کی گنجائش پیدا ہوسکے، انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کیچ کی یقین دہانی کے بعد باہمی مشاورت سے آج ہونے والا روڈ بلاک موخر کردیا گیا ہے۔