|

وقتِ اشاعت :   April 29 – 2021

گوادر:لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ بن خامس الرئیسی البلوچ سلطنت آف عمان کے چیف آف آرمی مقرر۔ سلطنت آف عمان کے سلطان ہیتھم بن طارق آل سعید نے سال 2021 میں اپنا شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے عمان بحریہ کے چیف ریئر ایڈمرل عبد اللہ بن خامس الرئیسی کو لیفٹیننٹ جنرل میں ترقی دے کر سلطان آرمڈ فورسز کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا۔

عبداللہ بن خامس الرئیسی بلوچ کا تعلق بنیادی طور پر مغربی بلوچستان کے علاقے نیک شہر سے ہے۔سلطنت آف عمان کے آرمی میں بلوچوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے جبکہ عمان کی ایک بہت بڑی آبادی مختلف بلوچ قبائل سے تعلق رکھتے ہیں،اور اہم عہدوں پر فائز ہیں۔