|

وقتِ اشاعت :   April 29 – 2021

تربت:بارڈر ٹریڈیونین کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں 27 اپریل کو بارڈر ٹریڈ بندش کے خلاف تربت میں ہونے والے کامیاب شٹرڈاؤن ہڑتال پر کیچ کے دکانداروں بلخصوص آل پارٹیز کیچ کے کنوینر غلام یاسین بلوچ، بی این پی عوامی کے ضلعی صدر کامریڈ ظریف زدگ، بی این پی کیچ کے صدر میجر جمیل دشتی، موبائل شاپس ایسوسی ایشن کیچ کے صدر شاہ دوست دشتی،

نیشنل پارٹی، پی این پی، تربت سول سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر ٹریڈ بندش کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال اوراحتجاج کی حمایت اورتعاون کرتے آرہے ہیں، یہ ان کی قوم و مزدور دوستی کا کھلا اظہارہے، اِنہوں نے بارڈر پرپابندی اور پسے ہوئے لوگوں کے مصائب کا ادارک کرتے ہوئے اس کٹھن وقت میں ہمار اساتھ دے کر قوم وانسان دوستی کا ثبوت دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا کوئی بھی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے،

ہمارا مسئلہ صرف اورصرف بارڈر ٹریڈ کی اجازت جو صرف اورصرف معاشی مسئلہ ہے، جہاں مکران سمیت بلوچستان کے اکثریتی علاقے سرحدی تجارت کے ذریعے اپنے بچوں کی کفالت کرتے ہیں،

بارڈرکا مسئلہ صرف بارڈر سے منسلک لوگوں کا نہیں ہے بلکہ ہر خاص وعام بلواسطہ یابلاواسطہ شرکت معاش ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم حکام بالا اورحکمرانوں کو بتادینا چاہتے ہیں کہ اب بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لیتے ہوئے بارڈرکی بندش اورعائد رکاوٹوں کو دورکرکے بارڈر ٹریڈکو ہر خاص وعام کے دست رس تک ممکن بنائیں نہ تو اس کے منفی اثرات پورے سماج پر پڑیں گے۔