کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات میں ایف سی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ جام کمال خان عالیانی ملک کی حفاظت کے لیے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں
ہوئے کہا کہ دہشت گرد صوبے کی ترقی کے دشمن ہیں اور ملک دشمن عناصر مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی شہداء کو بلند ترین مرتبہ عطا فرمائے اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں پائیدارامن کا قیام عوام اور سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کی مرہون منت ہے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہونیوالے امن کو کسی صورت سبوتاژ نہیں ہونے دیاجائے گا۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے کہا کہ دشمن کی کاروائی بزدلانہ اقدام ہے، شر پسند عناصر قیام امن کے دشمن ہیں ،قوم دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کے خلاف متحد ہے۔