|

وقتِ اشاعت :   May 16 – 2021

تربت: تربت میں خوف ناک ٹریفک حادثہ، 8 افراد ہلاک 5زخمی ہوگئے۔ ہفتے کی شام تربت میں سنگئی کراس پر کرولا کار اور بولان سوزوکی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں کرولا گاڈی میں سوار 3افراد بھی شامل ہیں جو مکران ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ترجمان مجید دشتی ایڈووکیٹ کے قریبی عزیز بتائے جاتے ہیں،

بولان سوزوکی میں آپسر سے تعلق رکھنے والی فیملی سوار تھی جو دشت میں پکنک منانے کے بعد واپس جارہے تھے۔ اطلاع کے مطابق بولان سوزوکی سنگئی کراس سے مین روڈ کی طرف مڑ رہی تھی جو ڈرائیور کی غفلت کے سبب مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کرولا کار سے ٹکرا گئی، سوزوکی بولان میں سوار خواتین اور بچوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز فورس نے فوری وہاں پہنچ کر ہلاک اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

دریں اثنا مزہبی امور کے مشیر لالہ رشید دشتی نے خوفناک حادثہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، ایک بیان میں انہوں نے ہلاک س زخمی افراد کے خاندانوں سے ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع بے حد افسوس ناک ہے جو اللہ کی رضا پر منحصر ہے جس میں انسان کا کوئی ہاتھ نہیں۔ انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی ہلاک شدگان کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد شفایابی عطا کرے۔