وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی مسلم باغ آمد پر عثمان خان کاکڑ کے صاحبزادے خوشحال کاکڑ اور دیگر لواحقین سے ملاقات کی ملاقات میں صوبائی مشیر حاجی محمد خان لہڑی، سینیٹر انوار الحق کاکڑ، رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی اور پی کے میپ کے سینئر رہنما موجود تھے
وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں۔شفاف اور بہتر انداز میں تحقیقات کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔اور خوشحال کاکڑ کہنا تھا کہ تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔