افغان حکومت نے پاکستان میں تعینات اپنے سفیر نجیب اللہ علی خیل سمیت سینیئر سفارتی عملے کو واپس بلالیا۔
افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں افغان سفیر اور دیگر سفارتی عملے کو کابل واپس بلالیا ہے۔
Afghan Ambassador and Senior Diplomats to Islamabad Called Back to Kabul
— Ministry of Foreign Affairs – Afghanistan 🇦🇫 (@mfa_afghanistan) July 18, 2021
July 18, 2021
————————–https://t.co/jUZDre0Tpv pic.twitter.com/ftReqZYUgL
افغان وزارت خارجہ کے مطابق افغان صدر نےاسلام آبادسے افغان سفیراور سفارتی عملے کو واپس بلایا جبکہ سفارت کاروں کوپاکستان میں افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کے معاملے پربلایاگیا۔
افغان وزارت خارجہ نے بتایا کہ افغان سفارت کاروں کے سیکیورٹی تحفظات دور ہونے تک عملےکوواپس بلایا جبکہ افغانستان کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرکے معاملے کا جائزہ لے گا۔
افغان حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغواکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا اور تشدد کا معاملہ سامنے آیا تھا۔
ذرائع کے مطابق حکام 16جولائی کو افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ پیش آئے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں جبکہ اس معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو 48 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔
افغان وزارت خارجہ نے بیان میں پاکستان سے سفارتی عملے کو تحفظ دینےکا مطالبہ کیا تھا اور بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کو اغوا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کو اغوا نہیں کیا گیا بلکہ یہ عالمی سازش ہے اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنڈا ہے۔