|

وقتِ اشاعت :   October 5 – 2021

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر آغا شاہ زیب درانی نے کہا ہے کہ فواد چوہدری تنخواہ سے زیادہ ذمہ داریاں ادا کرنے کی بجائے پنڈورا پیپرز میں آنے والے پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں کا احتساب کریں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کا بیان ان کے قد سے اوپر کی بات ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردی بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ لحمہ فکریہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ایسے لوگ شامل ہیں جس کی سیاسی زندگی چند روز سے زیادہ کی نہیں مگر افسوس کہ وہ اپنے قد کھاٹ سے اوپر کے بیانیات دے رہے ہیں دراصل فواد چوہدری سمیت ایسے کئی لوگ نااہل نظام حکومت کو تحفظ فراہم کرنے ناکام کوششوں میں مصروف عمل ہے کیونکہ وہ جانتے ہے کہ اگر اس نااہل نظام کو دھچکا لگا تو ان کی تنخواہیں بند ہوجائیں گی انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز فواد چوہدری کی جانب سے قومی اسمبلی قائد حزب اختلاف کو تبدیل کرنے کا بھونڈا مشورا دیا گیا۔

جو ان کی چند دنوں کی سیاسی زندگی اور قد کھاٹ سے اوپر کی بات ہے اس لئے ہم فواد چوہدری کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کیلئے ہلکان ہونے کی بجائے اپنی تنخواہ کے مطابق کام کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اور اس کی قیادت موجودہ حکمرانوں کیلئے ایک بھیانک خواب کے مانند ہے یہی وجہ ہے کہ نااہل وزیراعظم اور ان کے پیادے بے بنیاد اور غیر ضروری بیانات دے کر اپنے اقتدار کو طول دینے کی کوشش کررہے ہیں مگر وہ نہیں جانتے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) بھر پور عوامی طاقت کے ہمراہ اس نااہل نظام کو دھڑن تختہ کردے گی اور تنخواہ خور لوگ کسی کام نہیں آئیں گے۔