|

وقتِ اشاعت :   October 16 – 2021

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے عوام کو گھبرانے کا کہہ دیا اور کہا کہ اب بہت ہوگیا ہے قوم کو چاہیے کہ اب وہ گھبرائیں۔

ان کا کہنا تھاکہ قوم اب نہ گھبرائی اور نا اہل حکمرانوں کے خلاف باہر نہ نکلی تو ملک کا دیوالیہ ہوجائے گا، ملک میں 22کروڑ عوام کی نہیں آئی ایم ایف کی حکومت ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے عوام پر بجلی بم گرادیا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا ہے۔

اُدھر اپوزیشن جماعتوں نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا ہے۔