|

وقتِ اشاعت :   October 16 – 2021

لاہور: جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں ہفتہ احتجاج منانے کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں حکومت عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) چلا رہا ہے اور وزیر اعظم نے آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کرنے پر خودکشی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ہر چیز کی قیمت میں مسلسل اضافہ قیامت صغری کے مترادف ہے اور اس وقت ملک میں چوروں کی نہیں ڈاکووں کی حکومت ہے۔ پیٹرول مافیا، بجلی مافیا، گیس مافیا، آٹا مافیا، چینی مافیا، ملک پر مافیاؤں کا قبضہ ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کل سے ملک بھر میں ہفتہ احتجاج منانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پیٹرول و ڈیزل، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیاجائے گا۔