|

وقتِ اشاعت :   October 16 – 2021

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ حکومت آج گئی یا کل، ان کے لیے رواں سال مکمل کرنا مشکل ہو چکا ہے،حکمران خود لانگ مارچ کی تیاری کر رہے ہیں۔

میدیاسے گفت گو گرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مہنگائی سے عوام پریشان ہیں ،آج پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا بم عوام پرگرایاگیا ، ہر شخص بنی گالہ کا رہنے والا نہیں ، عوام پر بوجھ ڈالا گیا ہے،پیٹرول مہنگاہوجانے سے ہرچیز مہنگی ہوجاتی ہے۔

عمران خان جوڑ توڑ میں مصروف ہیں ،ہم کس سے شکوہ کریں ؟میں ن لیگ کی نمائندگی کرتی ہوں اور اپنے حلقے کے لوگوں کا درد بیان کرتی ہوں ،مہنگائی سے ہر دوسرا شخص پریشان ہیں ،ہرکسی کے پاس اے ٹی ایم نہیں ہوتی۔

آج فیصل آباد میں فیصلہ کن جلسہ ہوگا، عوام کو بہت کچھ بتانا ہے،ن لیگ اور پی ڈی ایم لانگ مارچ کی تیاری نہیں کررہی ،حکومت خود کررہی ہے،حکومت کا پتہ نہیں آج گئی یا کل گئی۔

پنڈورا لیکس کے لوگ حکمران کے ساتھ ہیں،حکومت کو بچانے کے لیے جو حساب کتاب ہو رہا ہے پی ڈی ایم کی وجہ سے ہے۔

امریکی ناظم الامور کے ساتھ بہت سے معاملات پر بات ہوئی،امریکی ناظم الامور کے ساتھ ملک سے متعلق ہر طرح سے بات ہوئی۔

ہر پارٹی میں ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں جو ڈر رہے تھے ان کا ڈر اتر چکا ہے،ان کو بھی پتہ لگ چکا ہے کہ نواز شریف درست کہہ رہے تھے،قوم اس وقت نواز شریف اور شہباز شریف کو یاد کر رہی ہے،حکومت کا 9 سال کا پلان تباہ و برباد ہو چکا ہے۔