|

وقتِ اشاعت :   October 17 – 2021

آئی سی سی منینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آج سے شروع ہوگا۔16ملکوں کی ٹیموں کے درمیان 45 میچز کھیلیں جائیں گے یو اے ای اور عمان ایونٹ کی  میزبانی کر رہے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے گروپ اسٹیج کے مقابلوں کا آج سے آغاز ہو گا۔گروپ اسٹیج  کے مقابلوں میں سری لنکا، بنگلہ دیش سمیت آٹھ ٹیمیں آمنے سامنے ہیں ۔

میگا ایونٹ میں  کل سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں 8 ملک پہلے سے سپر 12 کے لیے کوالیفائی  کرچکے ہیں۔ باقی 8 ٹیمیں پہلا راونڈ کھیلیں گی۔آٹھ میں سے چار ٹیمیں ورلڈ کپ کے دوسرے راونڈ کے لیے ’سپر 12‘ کیلئے کوالیفائی کریں گی ۔  12 ٹیموں  کے درمیان سپر 12 مرحلہ 23 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

پاکستان، بھارت، آسٹریلیا ، انگلینڈٖ، نیوزی لینڈ،ساوتھ افریقہ، ویسٹ انڈیزاور افغانستان پہلے سے سپر 12  میں پہنچینے والی ٹیمیں ہیں۔

آئرلینڈ، نمیبیا، نیدرلینڈز، سری لنکا، بنگلہ دیش، عمان، پاپوا نیو گنی اور اسکاٹ لینڈ  پہلا راؤنڈ کھیلنے والے ملک ہیں۔

میگا ایونٹ کا پہلا میچ میزبان  ٹیم عمان اور پاپوا نيوگنی کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں بنگلادیش اور اسکاٹ لینڈ مدمقابل ہوں گے ۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت سے کھیلے گی۔

ورلڈ کپ  کا پہلا سیمی فائنل شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں 10نومبر اور دوسرا سیمی فائنل  دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم دبئی میں11 کونومبر کوکھیلا جائے گا

میگا ایونٹ کے فائنل کا معرکہ 14 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم دبئی  میں ہوگا