|

وقتِ اشاعت :   October 22 – 2021

ملتان کے 10 مقامات پر سستی چینی کے پوائنٹس کا افتتاح کردیا گیا۔ ضلعی انظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ان پوائنٹس پر چینی 90 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جائےگی۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ اگلے مرحلے میں مزید 10 سستے چینی موبائل پوائنٹس قائم کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گلگشت میں گول باغ چوک پر سستی موبائل چینی پوائنٹ کا افتتاح کیا۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ موبائل چینی پوائنٹس کا مقصد چینی کے ریٹس کو کنٹرول کرنا ہے، شہر کے 10 مختلف علاقوں میں موبائل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ شہری 5 کلو تک چینی کنٹرول ریٹ میں خرید سکیں گے۔