|

وقتِ اشاعت :   October 22 – 2021

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بیٹے نے معمولی جھگڑے پر باپ کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل کرڈالا جبکہ بیٹے کے تشدد سے ماں بھی زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ملزم داؤد نشے کا عادی تھا اور بحالی سینٹر میں زیر علاج تھا جہاں سے چند روز قبل ہی گھر آیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ معمولی گھریلو جھگڑے کے بعد ملزم نے باپ کے سر پر لوہے کی وزنی راڈ سے حملہ کیا جس کے باعث والد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

حکام کے مطابق ملزم نے والدہ کو بھی تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 70سالہ سلیم کے نام سے ہوئی اور آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔