|

وقتِ اشاعت :   October 25 – 2021

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کرکٹ کے میدان میں کل پاکستان کی بہت بڑی فتح تھی، میرا تو ورلڈ کلپ ہوگیا جس میں شاہین کامیاب قرار پائے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر مبارک باد دیتا ہوں، اچھا ہوا کہ کنٹینرز ہٹادیے ورنہ معلوم نہیں کیا ہوتا کیونکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل تاریخی جشن منایا گیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ بھارتی لوگوں نے اپنے کرکٹرز کے گھروں پر پتھراؤ کیے اور پاکستانی کرکٹرز کی تعریف کی، ملکی تاریخ میں ایسی کامیابی نصیب نہیں ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کل صرف کرکٹ نہیں بلکہ کرکٹ پلس تھا اور اگر میری وزارت میں اختیار ہوتا تو کرکٹ ٹیم کی کامیابی کی خوشی میں آج کی چھٹی کردیتا اور اب مجھے نیوزی لینڈ یا دیگر ٹیموں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

علاوہ ازیں وزارت داخلہ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند روز قبل افغان رہنماؤں کا ایک وفد یہاں پہنچا تھا اور اب ہماری طرف سے کچھ عہدیدار ادھر گیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چمن بارڈر بند ہے جبکہ طور خم پر ویزا کا اجزا 5 ہزار سے زیادہ کرنے کے لیے بھی تیار ہیں اور اسٹیکرز اور آن لائن ویزا ختم کردیا ہے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ ویزا فیس ختم کردی ہے، 7 بڑے شہروں میں ایک دن کے اندر ویزا جاری کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں 1122 ریسپانس سروس کے آغاز سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بہت جلد سروس شروع کردی جائے گی جس کے انتظام و انصرام کو مثالی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ چند ماہ میں اسلام آباد پولیس اور ڈرون سے نگرانی کا اقدام موثر انداز میں فعال ہے جسے وسعت دی جائے گی۔