|

وقتِ اشاعت :   October 25 – 2021

پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے ملک میں مہنگائی کے حوالے سے انوکھی منطق پیش کی ہے۔مردان سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے طفیل انجم نے مہنگائی پر نرالی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اللہ کی طرف سے آتی ہے۔

طفیل انجم نے مزید کہا کہ ہر صبح اللہ کی طرف سے ایک فرشتہ مقرر ہوتا ہے جو نرخ مقرر کرتا ہے۔

مہنگائی سے متعلق اپنے بیان کی ویڈیو وائرل ہونے پر طفیل انجم نے کہا کہ وہ اب بھی مہنگائی اللہ کی طرف سے ہے کی بات پر قائم ہیں، فرشتے کی جانب سے ریٹ مقرر کرنے کی بات ٹھیک نہیں، یہ بات واپس لیتا ہوں۔