|

وقتِ اشاعت :   October 28 – 2021

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے ہمارا خیال نہیں کیا جبکہ جنوبی پنجاب کا مستقل حل صرف سرائیکی صوبہ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں کو مل کر سرائیکی صوبے کے لیے  کام کرنا چاہیے تاہم حالات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا مستقل حل سرائیکی صوبہ ہے۔ سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کے علاج کے لیے جو ہوسکا وہ کروں گا۔

جہانگیر ترین سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کی عیادت کے لیے نشتر اسپتال ملتان پہنچے تھے جہاں انہوں نے شاکر شجاع آبادی کی خیریت دریافت کی اور ان کے علاج کے لیے 5 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔

جہانگیر ترین نے سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کو 50 ہزار ماہانہ وظیفہ دینے کا بھی اعلان کیا۔