|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2021

خضدار :  صابر حسین قلندرانی چیئرمین آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن قلات ڈویڑن ضلعی صدر منظور احمد نوشاد جنرل سیکریٹری محمد اسلم زہری ثناء اللہ جام نائب صدر ایپکا خضدار ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد مراد گزوزئی نور احمد مینگل پریس سیکریٹری ایپکا خضدار جونیئر نائب صدر ایپکا جاوید احمد باجوئی جونیئر نائب صدر نصیر احمد قمبرانی پریس سیکریٹری محمد الیاس موسیانی نے خضدار پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موضع تیغ میں انیس سو بیانوے میں حکومت بلوچستان نے ریونیو ڈپارٹمنٹ کے توسط سے ستاون ہیکڑ کلرکس ہاؤسنگ اسکیم کے لیئے باقائدہ الاٹ کیا جس کی باقائدہ کھتونی بھی حاصل کی گئی۔

اس وقت کے ممبر صوبائی اسمبلی مولنا فیض محمد ممبر قومی اسمبلی محمد عثمان ایڈوکیٹ سردار محمد اسلم بزنجو کی موجودگی میں بذریعہ قرعہ اندازی ہمارے ممبران کے نام مختص کیئے یہ اراضی انیس سو بیانوے سے ہمارے قبضے میں ہے دوہزار سترہ میں عبداللطیف شاہوانی اور دیگر نے خودساختہ ایک اسٹامپ پیپر اس وقت کے تحصیلدار سے ساز باز کرکے قبضہ جمایا اس وقت کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی روشنی میں کلرکس ہاؤسنگ اسکیم کی باقائدہ حد بندی کی گئی جب کہ عبداللطیف شاہوانی نے دوہزار ہزار انیس میں اپنا حد بندی کرائی اس وقت تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے ہوئے اور نہ ہم نے مداخلت کی اور اس نے اگر اس کو اس وقت کوئی اعتراض تھا تو وہ عدالت جاتا لیکن کچھ بھی نہیں ہوا گزشتہ روز عبداللطیف شاہوانی کی ایما پر ڈنڈا بردار لینڈ مافیا اور قبضہ گیر گروپ کے درجنوں لوگ کلرکس ہاؤسنگ اسکیم پہنچ کر ہاؤسنگ اسکیم کی مین گیٹ سمیت بڑی دیوار گراکر ہمیں لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جن کا کام یہی ہے کہ وہ قبضہ گیر ہیں جہاں کمزور طبقہ نذر آیا اسکی زمین ہتھیا لی آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن خضدار کے عہدیداران نے کہا کہ قبضہ مافیا کے سرغنہ سمیت ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے ہم اپنے مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور اپیل کرتے ہیں۔

کہ وہ واقع میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ میں درج شر پسند افراد کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں انہوں نے کہا کہ ہم قلم دوست انسان ہیں جب کہ ہمارا مدمقابل ڈنڈا برداروں سے ہیں ہم پرامن اور امن پسند طبقہ ہیں ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کریں انہوں نے کہا کہ ہم پیر کو کلرکس ایسوسی ایشن نے ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے اس اجلاس میں اپنے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے ہم ایک مرتبہ پھر مقامی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان قبضہ گیر معافیا کو لگام دیں ورنہ ہم پرامن طریقے سے سخت سے سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے جس میں قلم چھوڑ ہڑتال سے آغاز کرینگے اس کے بعد ہم اپنا احتجاج کو مزید وسعت دے کر صوبائی ایپکا سے بھی مدد لیں گے علاوہ ازیں ضلع خضدار میں بھی مختلف سیاسی و سماجی طبقات اور شخصیات سے رابطے میں ہیں قبل ازیں ایپکا کے رہنماؤں نے ایک ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے نکالی اور مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ بھی کیا ۔