|

وقتِ اشاعت :   January 30 – 2022

پاکستان سپرلیگ کے چھٹے میچ میں فخر زمان کی سنچری کی بدولت لاہور قلندرز نے 6 وکٹوں سے فتح حاصل کی جس کے بعد کراچی کنگز کو مسلسل تیسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا چھٹا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جارہا گیا، جس میں لاہور قلندرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز نے قلندرز کی دعوت پر پُراعتماد انداز سے بیٹنگ کا آغاز کیا اور دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ میں 84 رنز کی شراکت داری قائم کی اور اسی وقت شرجیل خان 60 رنز بنا کر حفیظ کا شکار بنے، اس کے بعد 106 پر کراچی کنگز کی دوسری، 122 پر تیسری، 138 پر چوتھی اور 142 پر پانچویں وکٹ گری، بعد ازاں صاحبزادہ فرحان اور جوئے کلارک نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے اسکور کو 163 تک پہنچایا تو کراچی کنگز کے صاحبزادہ فرحان بھی آؤٹ ہوگئے۔