|

وقتِ اشاعت :   January 31 – 2022

کوئٹہ :  ’’سلگتابلوچستان’’ کے پہلے ایڈیشن نے بلوچستان، سندھ، پنجاب اور کے پی کے شہروں میں تہلکہ مچادیا۔ ایک مہینے کے عرصے میں پہلے ایڈیشن کی تمام کاپیاں فروخت ہوگئیں۔ اس طرح ’سلگتابلوچستان‘‘ رواں سال پاکستان کی بیسٹ سیلنگ کتاب ثابت ہوئی۔

جس نے تمام کتابوں کی فروخت کا ریکارڈ توڑد یا۔ کتاب کے مصنف عزیز سنگھور ایک کالم نویس، صحافی اور ڈاکومنٹری فلم میکر ہیں۔ عزیز سنگھور ’’سلگتابلوچستان’’ میں بلوچستان کی واحد اور موثر آواز بن کر سامنے آئے ہیں۔ عزیز سنگھور کے آرٹیکلز کی بنیادی خصوصیات میں ایک یہ ہے کہ ہر موضوع کو اس کے تاریخی پس منظر، موجودہ صورتحال اور مستقبل میں اس سے مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

’’سلگتابلوچستان’’ روزنامہ آزادی، کوئٹہ میں چھپنے والے کالموں کا مجموعہ ہے۔ جس کو علم و ادب پپلشر کراچی اور روزنامہ آزادی نے مشترکہ طورپر شائع کیا ہے۔’’سلگتابلوچستان’’ میں بلوچ قوم کی تاریخ،مسائل اورسیاست کانچوڑ موجود ہے۔

کتاب بلوچوں کی تاریخ کے حوالے سے ایک دستاویزکی حیثیت اختیارکر گئی۔ عزیز سنگھور کے کالمز روزنامہ آزاد ی سے قبل ڈان کراچی،نیشن لاہور،ڈیلی ٹائمز لاہورسمیت انگریزی اخبارات میں شائع ہوتے رہے ہیں۔ عزیزسنگھور کے کالمزکی خوبی ان کے موضوعات کاتنوع،بے باک ،بے لاگ اوراستدلال اوردلائل پر مبنی اسلوب ہے۔وہ بلوچستان کے سماجی،معاشرتی ڈھانچے سے بخوبی واقف ہیں۔بلوچ قوم کی نفسیات،سرداری نظام کی خامیوں اور خوبیوں،پورے صوبے کے ایک ایک ضلع کی جغرافیائی اورقبائلی صورتحال بھی ان کی آنکھ سے اوجھل نہیں ہے۔’’سلگتابلوچستان’’ کے دوسرے ایڈیشن کی تیاری جاری ہے۔

One Response to “’’سلگتابلوچستان’’ کے پہلے ایڈیشن نے تہلکہ مچادیا،ایڈیشن کی تمام کاپیاں ایک مہینے میں فروخت ہوگئیں”

  1. شیخ۔فرید

    آداب
    سلگتا بلوچستان دراصل ایک علامتی تحریک ہے ۔یہ بلوچستان۔کے مسائل۔کا۔احاطہ ہی نہیں کرتا بلکہ بلوچاتان۔کی وہ تصویر ہے جسسے زمانے کو دکھانا اشد ضروری ہے ۔
    میں عزیز سنگھور کو اِس اہم تصنیف پر دل کی اتھاہ گہرائیوں مبارک۔باد پیش کرتے ہوئے اُمید واثق رکھتا ہوں کہ مذکورہ۔کتاب کے مطالعہ سے بلوچستان کے زخموں پر پھایا رکھنے اور مرہم لگانے کا اہتمام۔کسی طور ممکن ہو گا ۔
    میری۔خواہش ہوگی کہ۔اِس کتاب کو صوبائی سطح پر تمام۔ادبی ، تعلیمی اور تحقیقی۔ادروں کی رسائی کو سہل بنایا جائے۔

Comments are closed.