|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2022

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو آج 3 سال مکمل ہو گئے، 27 فروری کو بھارت کی ناکام جارحیت کا پاکستان کی مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان ایئر فورس نے 27 فروری کو “آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ” کے دوران بھارتی فضائیہ کے 2 طیارے مار گرائے تھے اور پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا۔

انہوں نے لکھا کہ مادروطن کی حفاظت کے لیے آج کا دن پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، اسلحہ اور تعداد میں زیادہ ہونا نہیں صرف قومی عزم اور پیشہ وارانہ تیاری سے ہی کامیابی ملتی ہے۔