|

وقتِ اشاعت :   March 2 – 2022

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو اصل دکھ اگلی باری نہ ملنے کا ہے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ حیران کن بات ہے کہ اپوزیشن اور ان کے میڈیا میں ہمنوا پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم ہونے پر سیخ پاء ہیں، عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں مہنگائی نیچے جا رہی ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ یہ ہمارے لئے اطمینان کا باعث ہونا چاہئے نہ کہ پریشانی کا، لیکن اپوزیشن کو اصل دکھ اگلی باری نہ ملنے کا ہے۔