|

وقتِ اشاعت :   March 8 – 2022

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے کنٹینر سے اعلان کیا گیا ہے کہ انتظامیہ نے راستے نہ کھولے تو فیض آباد بند کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مارچ کو اسلام آباد کی جانب بڑھنے سے روک رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے لانگ مارچ کے راستے پر ٹرک اور بسیں کھڑی کرکے بند کردیا، حکومت کے ایسے ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا پیغام ہے کہ کچھ بھی ہوجائے ہم ڈی چوک پہنچیں گے، رات ہوجائے یا 48 گھنٹے لگ جائیں، ہمارا آخری پڑاوَ ڈی چوک پر ہی ہوگا۔