|

وقتِ اشاعت :   March 11 – 2022

پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی ناظم الامورکوطلب کرے شدید احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت یاد رکھے، ایسی لاپرواہی کے ناخوشگوارنتائج ہوسکتے ہیں۔

بھارت مستقبل میں ایسی کسی خلاف ورزی سے بچنے کے لیے موثر اقدامات کرے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی ناظم الامور سے سپرسونک چیزکی پاکستانی فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔بھارتی علاقےسورت گڑھ سے9 مارچ6 بجکر43 منٹ پرفائرکیا گیا۔6 بجکر50منٹ پرمیاں چنوں میں زمین پرگراجس سے شہری املاک کونقصان پہنچا۔ بھارتی سفارتکارکو شہری املاک کوپہنچنے والے نقصان سےآگاہ کیا۔

ترجمان نےکہاکہ بھارتی اقدام فضائی حدود۔عالمی اقدار،ہوابازی کےحفاظتی پروٹوکولزکی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ایسے غیرذمہ دارانہ واقعات بھارت کےفضائی حفاظتی اقدامات کونظر اندازکرنےکےعکاس ہیں۔بھارتی طرزعمل علاقائی امن واستحکام کی بے حسی کابھی عکاس ہے۔ ورشفاف تحقیقات کی جائے جس کے نتائج کا تبادلہ بھی کیا جائے،