مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ بات چیت سیاستدانوں سے ہوتی ہے،گالیاں دینے والے غنڈے اور بدمعاشوں سے نہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ ایک طرف سیاسی مخالفین کو گالیاں، دھمکیاں اور بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں، دوسری طرف بات چیت کے لیکچر؟
مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کو مشورہ دیا کہ یہ باتیں عمران صاحب کو سمجھائیں جنہوں نے سیاست کو دشمنی میں بدل دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں گند اور غلاظت عمران صاحب نے ڈالی ہوئی ہے ، عدم اعتماد معاشرے سے غلاظت کے اس ڈھیر اور عدم برداشت کے منبع کو ہٹانے کے لیے لائی جارہی ہے۔