|

وقتِ اشاعت :   August 8 – 2022

سیو دی لائف آرگنائزیشن اور انجمن بلوچ یوتھ لیاری کے زیر اہتمام سیلاب سے متاثرہ علاقہ سونارو آڑینجی وڈھ کے متاثرین میں راشن سمیت معمولات زندگی کی ضروری اشیا تقسیم کی گئی ۔
اس کار ِ خیر کی تکمیل میں بی این پی مینگل کے ذمہ داران اور مقامی سماجی کارکنوں نے بھرپور تعاون کیا ۔
سیو دی لائف آرگنائزیشن کی ٹیم نے دلی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تقسیم کی گئی امداد سیلاب متاثرین کی امانت تھیں ۔ جن میں ہماری محبت اور ہمدردی شامل تھی ۔