|

وقتِ اشاعت :   September 13 – 2022

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو اقتدار نہیں ملے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ن لیگ کے رہنماوں پر جھوٹے مقدمات سے باز رہے،ن لیگ کے تمام کارکن اور رہنما پارٹی قائد نواز شریف کے سپاہی ہیں۔ جھوٹ کی بنیاد پر قائم مقدموں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور بدمعاشی کرنے والوں کو قوم جانتی ہے، تحریک انصاف کو عوام سے کی جانے والی زیادتیوں کا حساب دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ  پی ڈی ایم رہنما سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں،ق لیگ اور پی ٹی آئی مشکل گھڑی میں بھی ڈرامے بازیوں سے باز نہیں آرہیں۔