|

وقتِ اشاعت :   October 24 – 2022

اسلام آباد: دہشتگری کے مقدمے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت منظور ہو گئی۔

عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت جج جواد حسن عباس نے کی۔

عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی عبوری ضمانت 31 اکتوبر تک منظور کر لی۔ 

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آڈیو لیکس کے معاملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کر  رکھی ہے جبکہ اسلام آباد  ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست میں ریمارکس دیے ہیں کہ عمران خان کے الیکشن لڑنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔