|

وقتِ اشاعت :   October 24 – 2022

دی لیجنڈ آف مولا جٹ باکس آفس میں سو کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی۔ فلم 13 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی دس دن کی کمائی 100 کروڑ پر پہنچ گئی . تاحال یہ فلم پاکستان کے 70فی صد سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش نہ کی جاسکی ۔ فلم نے یو کے ، یو ایس اے ، آسٹریلیا سمیت مڈل ایسٹ ممالک میں بھی خاصا بزنس کیا۔

پنجابی زبان کی اس فلم کی کہانی کے کردار 1979 میں پیش کی جانے والی بلاک باسٹر فلم مولا جٹ کے کرداروں ( مولا جٹ ، نوری نتھ ، مودا ، دارو ، مکھو جٹنی سمیت دیگر) سے ماخوذ ہے تاہم اس فلم کی کہانی مولا جٹ کی کہانی سے بالکل مختلف ہے ۔

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو پنجابی زبان میں پیش کیا گیا ، جبکہ کہا جارہا ہے کہ اس فلم کی ڈبنگ چینی زبان میں بھی کی جائے گی ۔

فلم کی باکس آفس بزنس کے حوالے سے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی شوبز شخصیات نے بھی اپنے سوشل میڈیا کے اکاونٹس کے ذریعے آگاہ کیا ۔