|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2022

سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے خانوٹ کے قریب غیر ملکی شہریوں کی گاڑی اور مزدا ٹرک میں تصادم ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے میں متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے 2 غیر ملکی شہری اور ان کا پاکستانی ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔

زخمی ہونے والوں کے نام عبداللّٰہ گوتامی، سہیل سعید اور مبارک سلام معلوم ہوئے ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ زخمی عبداللّٰہ گوتامی اور مبارک سلام کو فوری طبی امداد کے لیے لیاقت یونیورسٹی اسپتال جامشورو منتقل کر دیا گیا ہے۔

زخمی سہیل سعید کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس نے مزدا ٹرک کو اپنی تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔