|

وقتِ اشاعت :   October 31 – 2022

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کر دیا۔

صادق سنجرانی نے سینیٹر  یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے ریفرنس پر رولنگ دیتے ہوئے ان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات بطور ممبر قومی اسمبلی و وزیراعظم تھے۔

چیئرمین سینیٹ کی رولنگ میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق نہیں ہوتا۔