|

وقتِ اشاعت :   November 7 – 2022

دالبندین: ضلعی انتظامیہ چاغی نے یوریا کھاد کی پاکستان سے افغانستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عبدالباسط بزدار کے مطابق ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے لیویز فورس نے خزانگی چیک پوسٹ پر تین زامیاد گاڑیاں روکے جن میں فی گاڑی میں 80 بیگس یوریا کھاد لوڈ تھی۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق جب مذکورہ گاڑی ڈرائیورز یوریا کھاد ٹرانسپورٹیشن کی کوئی مستند دستاویزی ثبوت پیش نہ کرسکے تو لیویز فورس نے تمام گاڑیوں میں لدے 240 بیگس یوریا کھاد قبضے میں لی کیونکہ یہ تمام کھاد افغانستان اسمگل کیا جانا تھا جسے ناکام بنادیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط بزدار کے مطابق چاغی کے راستے افغانستان میں یوریا کھاد، چینی اور آٹے کی اسمگلنگ پر کڑی پابندی اور سخت نگرانی کی جارہی ہے۔