|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2023

 اسلام آباد: حکومت نے سپریم کورٹ سے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی جلد سماعت کی درخواست کردی۔

سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریڈ زون میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے داخلے کے کیس میں وفاقی حکومت سرگرم ہوگئی۔

وفاقی حکومت نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں جلد سماعت کی درخواست دائر کردی ۔

 

حکومت نے درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی کہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا کیس 26 اپریل کو مقرر کیا جائے۔ کیس کی گزشتہ سماعت دو دسمبر2022 کو ہوئی تھی ۔

حکومت نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کی تاہم پانچ ماہ گزرنے کے باوجود کیس دوبارہ مقرر نہ ہوا۔