|

وقتِ اشاعت :   April 29 – 2023

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی بینچ 2 مئی کو سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، سپریم کورٹ بار، پاکستان بار کونسل کو نوٹس جاری کر دیے۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف سمیت 9 سیاسی جماعتوں کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر عدالتی اصلاحات بل پر عملدرآمد روک دیا تھا۔