|

وقتِ اشاعت :   April 30 – 2023

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کی کرپشن سے پنجاب سیکرٹریٹ کا بچہ بچہ واقف ہے، آڈیوز سے ثابت ہوا کہ یہاں پارٹی ٹکٹ بھی فروخت ہوتے ہیں۔

 جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مؤقف صبح کچھ اور شام کو کچھ اور ہوتا ہے، عمران خان نے جمہوری سوچ سے نہیں سیاسی تخریب کاری کرکے حکومتیں توڑیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے زمان پارک پر چھاپہ پڑا اور عمران خان نہیں پکڑے گئے،اب چوہدری پرویز الہٰی نہیں پکڑے گئے، یہ انتظامیہ پر سوالیہ نشان ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ انتظامیہ میں موجود پی ٹی آئی کے حامی ناٹک کر رہے ہیں تا کہ ہمدردیاں حاصل کر سکیں۔