|

وقتِ اشاعت :   April 30 – 2023

صدر مملکت عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی بل 2023 پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کے لیے واپس بھجوا دیا۔

صدر نےکہا ہےکہ قومی احتساب آرڈیننس1999 میں پہلےکی گئی ترامیم سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہیں، بل اور وزیراعظم کی ایڈوائس میں اس پہلو کا حوالہ نہیں دیا گیا۔

 صدر مملکت کا کہنا ہےکہ قومی احتساب آرڈیننس1999 میں مزید ترامیم پردوبارہ غور کیا جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ  وزیراعظم نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل توثیق کے لیے صدرمملکت کو بھجوایا تھا، صدر مملکت نے بل آئین کے آرٹیکل 75 ون بی کے تحت بل پارلیمان کو واپس بھیج دیا۔